
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا پلان تیار
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات 3 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافے جبکہ آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
یکم مارچ سے مٹی کا تیل 82 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 70 پیسے کا اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ نگران وزیر اعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
واضح رہےکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News