Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز اور عبدالعلیم خان کے حلقوں میں پولنگ ڈے کی حکمت عملی سے متعلق معاملات طے

Now Reading:

مریم نواز اور عبدالعلیم خان کے حلقوں میں پولنگ ڈے کی حکمت عملی سے متعلق معاملات طے
عبدالعلیم خان

مریم نواز اور عبدالعلیم خان کے حلقوں میں پولنگ ڈے کی حکمت عملی سے متعلق معاملات طے

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کے حلقوں میں عام انتخابات کے لئے پولنگ ڈے کی حکمت عملی سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔

مریم نواز اورعبدالعلیم خان کے حلقوں میں پولنگ ڈے کی حکمت عملی کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں شیر اور عقاب کی جیت یقینی بنانے کیلئے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے باہمی مشاورت کی۔

سابق ایم این اے علی پرویز ملک اور سابق ایم پی ایز چوہدری شہباز آئی پی پی دفتر پہنچے جہاں انکی شعیب صدیقی اور خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ بڑی بیٹھک ہوئی اور الیکشن ڈے کے معاملات طے پائے۔

اجلاس میں سابق اراکین اسمبلی نے پولنگ اسٹیشنوں کی ذمہ داریاں باہم تقسیم کر لیں اور کہا کہ علی پرویز ملک این اے 119 اور چوہدری شہباز پی پی 149 میں اپنی پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

دوران اجلاس شعیب صدیقی نے عبدالعلیم خان کی طرف سے پولنگ ڈے کے لیے انتظامات پر بریفنگ دی اور کہا کہ الیکشن ڈے کی تیاریاں مکمل ہیں، دونوں حلقوں کے لیے “ورک فورس ” بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہمارے نمائندے سابقہ تجربات کے تحت حتمی نتیجے تک پولنگ اسٹیشن سے نہیں اٹھیں گے، 8 فروری کے دن دونوں حلقوں میں خواتین کے پولنگ بوتھ پر خصوصی توجہ مرکوز ہو گی۔

Advertisement

شعیب صدیقی نے کہا کہ این اے 119 اور پی پی 149 میں پولنگ ایجنٹس مقرر اور ضروری تربیت کے سیشن منعقد ہو گئے ہیں، تاہم مریم نواز این اے 119 اور عبدالعلیم خان پی پی 149 سے کامیاب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر