وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز اور افسران تینوں شفٹوں میں متحرک ہوگئے، سی ای او بابر صاحب دین کے شہر بھر میں ہنگامی دورے بھی جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈرائیورز کی حاضری اور فرسٹ شفٹ میں نکلنے والی گاڑیوں کے اوقات کار کو چیک کیا گیا، تمام آپریشنل گاڑیوں کے روٹس فرنٹ اسکرین پر چسپاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ریپئرنگ کیلئے آنے والی گاڑیوں کو فوری طور پر ٹھیک کرکے واپس فیلڈ میں بھجوانے کی ہدایت کی گئی ، بیک اپ کیلئے کھڑی گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔
بابر صاحب دین نے ہدایت دی کہ متعلقہ ڈرائیورز اور فلیٹ مینجرز آپریشنل گاڑیوں کی روزانہ انسپکشن یقینی بنائیں ،صفائی آپریشن میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہےکہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز پنجاب میں صفائی ستھرائی کیلئے انتظامیہ کو ایک ماہ کا ٹاسک دیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ستھرا پنجاب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک ماہ میں پنجاب میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی مہلت ہے اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ ٹوٹی گلیوں، سڑکوں پر گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
