Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات؛ ملک دشمن عناصر کو روکنے کیلئے بارڈر چیک پوسٹوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری

Now Reading:

عام انتخابات؛ ملک دشمن عناصر کو روکنے کیلئے بارڈر چیک پوسٹوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری

عام انتخابات؛ ملک دشمن عناصر کو روکنے کیلئے بارڈر چیک پوسٹوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ملک دشمن و شر پسند عناصر کو روکنے کیلئے بارڈر چیک پوسٹوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری ہے۔

الیکشن 2024ء کے پر امن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں مکمل ہیں، تاہم اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں آج ڈیوٹی پوائنٹس سنبھال لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے 01 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار الیکشن سیکیورٹی پر تعینات ہیں اور انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کیلئے 32 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنایا جا رہا ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز پر ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے اور انتخابی عمل کو سبوتاژ پر بلا تفریق کارروائی ہوگی، 5577 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری، ڈولفن فورس اور کوئیک رسپانس سمیت دیگر ٹیمیں تعینات ہونگی۔

Advertisement

عثمان انور نے مزید کہا کہ ملک دشمن و شر پسند عناصر کو روکنے کیلئے بارڈر چیک پوسٹوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری ہے، پولیس افسران سیکیورٹی ایجنسیز، آرمڈ فورسز، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں جبکہ صوبائی، ریجنل، ڈویژنل اور سی پی او کنٹرول رومز سے سیکیورٹی انتظامات کی کلوز مانیٹرنگ کی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر