Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم اعتبار کرے، ہم منہگائی کے عذاب کو ٹالیں گے، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

قوم اعتبار کرے، ہم منہگائی کے عذاب کو ٹالیں گے، رانا ثناء اللہ

قوم اعتبار کرے، ہم منہگائی کے عذاب کو ٹالیں گے، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قوم اعتبار کرے، ہم منہگائی کے عذاب کو ٹالیں گے۔

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت پر مرکزی علماء کونسل کی قیادت کا مشکور ہوں، یقین دلاتے ہیں تحفظ ناموس رسالت، تحفظ ختم نبوت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب صرف 2 دن رہ گئے ہیں جن میں 2 ماہ کا کام کرنا ہے اور لوگوں تک پیغام پہنچانا ہے، پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے دو چار ہے، 2017 میں پاکستان ترقی کے ٹریک پر تھا سازش کے تحت پاکستان کو پیچھے کی طرف دھکیلا گیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت ڈالر کی قدر کم پیٹرول اور چینی سستی اور عام آدمی کی زندگی آسان تھی، اس وقت منہگائی کا سامنا ہے جس پر قابو پالیا جایے تو ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے وعدہ کیا ہے، قوم اعتبار کرے منہگائی کے عذاب کو ٹالیں گے، قوم اس لئے اعتبار کرے کیونکہ اس سے قبل دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا، منہگائی دہشت گردی سے بڑا چیلنج نہیں ہے۔

Advertisement

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ 8 فروری کے بعد مسلم لیگ ن مرکز اور صوبے میں حکومت بنائے گی، ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر