Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

Now Reading:

ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

پاکستانی شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے ملائیشیا میں داخلے کے لیے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔

ویزہ ایک آن لائن عمل کے ذریعے باآسانی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا کا ای ویزا منظور ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ تک ہے۔

ملائیشیا کے ویزا کے لیے آن لائن درخواست کہاں دی جائے؟

پاکستانی درخواست دہندگان ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ یہاں، آپ کو “I am New Apply” بٹن پر کلک کرنا ہوگا اور نام، قومیت، پاسپورٹ نمبر، پتہ وغیرہ جیسی تفصیلات جمع کروانا ہوں گی۔

Advertisement

پاکستان سے ملائیشیا ای ویزا درخواستوں پر آن لائن کارروائی کی جاتی ہے اور عام طور پر ایک سے تین کاروباری ایام میں واپس کردی جاتی ہے۔

ای ویزا جاری ہونے کے بعد ملائیشیا جانے والے پاکستانی مسافر ان چھ ماہ کے اندر کسی بھی وقت ملک کے اندر 30 دن گزار سکتے ہیں۔

پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کے لیے درکار دستاویزات یہ ہیں۔

ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانی پاسپورٹ

پاکستانی پاسپورٹ کے سوانحی معلومات کے صفحہ کی ڈیجیٹل کاپی

درخواست گزار کی ایک حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر

Advertisement

رہائش کا ثبوت

آنے جانے کا ٹکٹ

ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت

پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا ای ویزا فیس سے مراد ملائیشیا کی حکومت کو قابل ادائیگی ویزا فیس ہے، جو ’مائی ویزا‘ کے ذریعہ فیس (پاسپورٹ اور ویزا) آرڈر 1967 کی تجویز کردہ شرح پر قبول اور جمع کی جائے گی۔

سیاحوں کے لیے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے، ایک رنگٹ 58.02 روپے کے برابر ہے لہٰذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی فیس 1,160 روپے ہے۔

درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس ادا کریں گے جو کہ 105 رنگٹ ہے۔

Advertisement

درخواست دہندگان ایک ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر