ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما امین الحق کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن سے ایم کیوایم کے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔
ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر امین الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے پہلے کہی بات پر قائم ہیں کہ شہبازشریف کو وزیراعظم بننا چاہیے، چاہتے ہیں افہام و تفہیم سے حکومت سازی کے عمل کو مکمل کیا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کے ساتھ ایم کیوایم کے آج حتمی مذاکرات ہوں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار لاہور پہنچ رہے ہیں ۔
امین الحق نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کا وفد شہبازشریف سے بات چیت کرے گا، آج فیصلہ سازی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
