
ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ لطیف کھوسہ کا اہم اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ جن کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی، عوام نے انہیں چاروں شانے چت کردیا۔
لطیف کھوسہ نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اس ایوان کے سامنے کھڑے ہیں جس کی ذمے داری ہے کہ الیکشن شفاف ہوں، ان انتخابات میں تحریک انصاف کو ہاتھ پاؤں توڑ کر میدان میں اتارا گیا، باقیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی لیکن عوام نے چاروں شانے چت کیا۔
مجرم کی تاج پوشی کی جارہی ہے،
جن کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی،
عوام نے انہیں چِت کردیا،لطیف کھوسہ
براہ راست دیکھیں: https://t.co/KT0R8kyqFw #BOLNews #LatifKhosa pic.twitter.com/VE2zcFncpX— BOL Network (@BOLNETWORK) February 13, 2024
انہوں نے کہا کہ جمہور کی آواز سننی چاہیے، ہر ادارے پر لازم ہے عوام سے وفاداری کرے، چاہے وہ عدلیہ ہو یا عسکری قیادت ہو، ہم انصاف کے متلاشی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ واحد الیکشن تھے جس میں ووٹر امیدوار کو ڈھونڈ رہا تھا، دو پارٹیوں میں بندر بانٹ ہورہی ہے، جمہوریت کا مذاق ہورہا ہے، مجرم کی تاج پوشی کی جارہی ہے یہ ایوان کے ماتھے پر داغ ہے۔
لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ہم نے ہر ایک کیلئے دروازے کھولے ہیں، آئین پر عمل درآمدی، جمہوریت کے فروغ کے لئے بات کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News