نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے عام انتخابات کروا کر اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منتخب امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھجوائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے، الیکشن کمیشن اس معاملے پر کارروائی کر رہا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
