این اے 201 اور پی ایس 22 سے ایم کیو ایم کے امیدوار دستبردار
سکھر: این اے 201 اور پی ایس 22 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اُمیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔
این اے 201 سے ایم کیو ایم کے امیدوار صبا انور ملک، جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار مفتی صالح انڈھڑ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
اس کے علاوہ پی ایس 22 سے ایم کیو ایم کے امیدوار سلیم ملک جے یو آئی کے امیدوار مبین بُلو کے حق میں دستبردار ہوئے۔
ایم کیو ایم کے امیدواروں نے پریس کانفرنس میں دستبرداری کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
