پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ہماری سیٹیں مانگنا غیرآئینی ہے، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا الیکشن کمیشن میں جاکر ہماری سیٹیں مانگنا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے ۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ سے ہماری خواتین کیساتھ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ایک کیس سے نکلتی ہیں جیل کے باہر سے دوسرے کیس میں پکڑ لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جو ہو رہا ہے ہماری چار خواتین کیساتھ کل کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، ہم سوچتے ہیں سیاسی انتقام کیلئے جیل بند رکھنے سے ہمارا نقصان تو نہیں ہو رہا۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے یہ پیغام دیا ہے امید ہے اس احتجاج میں باقی لوگ بھی شریک ہوں، جمہوریت کا نظام اس آئین پر بیسڈ ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح لکھا ہے جس جماعت کی جتنی نشستیں ہیں اس کے مطابق انہیں مخصوص نشستیں ملیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا الیکشن کمیشن میں جاکر ہماری سیٹیں مانگنا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے، سیاسی جماعتوں کاکوٹے سے ہٹ کر مخصوص نشستیں کلیم کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
