Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنازع کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، صدر مملکت

Now Reading:

تنازع کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، صدر مملکت
صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تنازع کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔

صدر مملکت عارف علوی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کے عوام 76 سال سے حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، اقوام متحدہ حق خودارادیت کے حصول کی واضح حمایت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہرسال قرارداد منظور کرتی ہے، کشمیری اس ناقابل تنسیخ حق سے ابھی تک محروم ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ عسکریت زدہ علاقوں میں سے ایک ہے، کشمیری دہشت کے ماحول میں جی رہے ہیں، بھارتی افواج نے طاقت کے استعمال کا بازار گرم کررکھا ہے، سیاسی کارکنوں،انسانی حقوق کے محافظوں کوح راست میں لیا جارہا ہے، سیاسی کارکنوں کو جائیدادوں کی ضبطی کا سامنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نمائندگی کرنے والی جماعتوں پرپابندی لگائی جارہی ہے، بھارتی جابرانہ اقدامات کا مقصد کشمیر میں اختلاف رائے کو کچلنا ہے، بھارت کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

Advertisement

صدر نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات کا مقصد آبادیاتی تبدیلیاں لانا ہے، بھارت کشمیریوں کو ایک بےاختیار کمیونٹی بنانا چاہتا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ حق خودارادیت دبانے کے لیے ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنا ہوں گی، بھارت 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اورغیرقانونی اقدامات کو واپس لے، بھارت کو ظالمانہ قوانین کومنسوخ کرنا ہوگا، بھارت کو یواین سے منظور شدہ تحقیقات کی اجازت دینا ہوگی۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کرے، تنازع کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر