
نور عالم خان کا آزاد امیدواروں کے حوالے سے بڑا انکشاف
جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) کے نومنتخب امیدوار نور عالم خان نے آزاد امیدواروں کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔
جے یو آئی کے نومنتخب امیدوار نور عالم خان نے بول نیوز سے گفتگو کہا کہ آزاد امیدواروں میں بہت سے پرندے اڑنے والے ہیں۔
نور عالم خان کا آزاد امیدواروں کے حوالے سے بڑا انکشاف
براہ راست دیکھیں:https://t.co/KT0R8kyqFw#BOLNews #Elections2024 pic.twitter.com/Xd5UH0e2n8— BOL Network (@BOLNETWORK) February 14, 2024
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ایم این اے منتخب ہوا ہوں، کے پی میں انتخابات کے نتائج سے مطمئن ہوں۔
نور عالم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس صرف جعلی کاغذات ہیں، شکوک وشبہات پر قانون کے مطابق چلیں گے۔
جے یو آئی کے نومنتخب امیدوار نے مزید کہا کہ الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے، احتجاج کر کے سڑکیں بند نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: آزاد امیدواروں کو پارٹی نہیں کہا جاسکتا
واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر سامنے آنے والے نتائج میں آزاد امیدواروں کی واضح اکثریت ہے۔
الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام 113 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے، تاہم خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزاد امیدوار 91 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر ہیں۔
اس کے علاوہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کو 7، مسلم لیگ ن کو 5، پاکستان پیپلز پارٹی کو 4 اور جماعت اسلامی کو 3 ، پی ٹی آئی پی کو 2 اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک نشست حاصل ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News