پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو پی ٹی آئی کو کامیابی ملے گی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو یہ کررہے ہیں اس کی وجہ سے عوام کا غصہ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھونڈے طریقے سے سزائیں دی گئی ہیں، فیصلہ کرتے وقت ضروری قانونی ضابطے بھی پورے نہیں کیے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام سچائی سے بخوبی واقف ہوچکی ہے، آٹھ فروری کو پی ٹی آئی کو کامیابی ملے گی، 8 فروری کو پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار جیتیں گے۔
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ عوام آٹھ فروری کو گھروں سے نکلے اور ووٹ کاسٹ کریں، ووٹ کو استعمال کر کے عوام بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
