Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی پی 149 سے ایک اور امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار

Now Reading:

پی پی 149 سے ایک اور امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار
عبدالعلیم خان

لاہور: پی پی 149 سے ایک اور امیدوار رانا ریاست استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

رانا ریاست کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پی پی 149 میں بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

دوران ملاقات رانا ریاست نے کہا کہ پی پی 149 کے رہائشی عبدالعلیم خان کی شخصیت کے معترف اور گرویدہ ہیں۔

عبدالعلیم خان نے رانا ریاست کی دستبرداری کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مل کر خدمت کریں گے۔

دوسری جانب پی پی 149 سے سابق ناظمین، کونسلرز اور سیاسی عہدیداروں نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقاتیں کیں۔

Advertisement

اس موقع پر عبدالعلیم خان نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں، میری سیاست ضرورت مندوں کی خدمت سے شروع ہو کر خدمت پر ہی ختم ہوتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں 22 برسوں سے بلا امتیاز فلاحی کام جاری ہے، ہر رہائشی کا دکھ درد سمجھتا ہوں، پی پی 149 سے ہمیشہ جو پذیرائی ملی اُس پر اللہ کے ہاں سجدہ شکر بجا لاتا ہوں۔

امیدوار پی پی 149 نے کہا کہ شعیب صدیقی کی سربراہی میں حلقے میں انتخابی مہم کامیابی سے جاری ہے، گڑھی شاہو، باجا لائن، اچنت گڑھ، ریلوے کالونی کے علاقوں میں شعیب صدیقی کی ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے۔

واضح رہے کہ آصف شاہ، زین العابدین، مقصود لاہوری، عمران یوسف اور ماجد کمبوہ، رضوان مشتاق، جمیل گجر، اکمل قادری، رانا عبدالرحیم، باؤ جاوید طارق اور بوٹا گجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر