
پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 23 اور 24فروری کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے کاغذات نامزدگی 25 فروری کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری کو ہوں گی۔
بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد باضابطہ انٹرا پارٹی الیکشنز کا شیڈول جاری کیا گیا، پینل وائز امیدوار انٹرا پارٹی الیکشنز میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ عام انتخابات کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن روکے تھے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ
بعدازاں سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کے انٹر پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیا تھا۔
انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ہونے پر تحریک انصاف اپنے انتخابی نشان بلے پر الیکشن نہیں لڑ سکی تھی، پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیا جس کے بعد اب مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت حاصل کر لیا ہے۔
مزید برآں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی جانب سے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News