
ن لیگ ملک کو دوبارہ بحرانوں سے نکالے گی، رانا ثناء اللہ
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ ملک کو دوبارہ بحرانوں سے نکالے گی۔
سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان علمائے کونسل کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو سب کو ساتھ لیکر چلے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ن لیگ نے مذہبی قیادت اور جماعتوں کا احترام کیا، تمام علمائے کرام کے شکر گزار ہیں۔
اس سے قبل رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نوازشریف ملک کو 2017 کے ٹریک پر لے کرجائیں گے، نواز شریف نے سازشوں کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
انکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالا، ان کے جانے سے ملکی حالات دن بدن خراب ہوتے چلے گئے نوازشریف کو نکالنے کے بعد ملک کی معیشت تباہ ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے عہد کیا کہ ہم ملک کو معاشی بحران سے نکال کر دکھائیں گے اور کسی نے ایسا وعدہ تک نہیں کیا، ہم پہلے بھی ایسا کر کے دکھا چکے ہیں، مسلم لیگ ن کے پاس تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News