
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کابینہ کا حصہ بنے گی؟ خبر آگئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب کابینہ کا حصہ بننے کے حوالے سے خبر سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی، پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دئیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں، بجٹ کے بعد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت ہوگی۔
واضح رہےکہ جنوبی پنجاب سے منتخب ہونے والے پیپلز پارٹی کے اراکین نے پارٹی قیادت سے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News