جمعیت علمائے اسلام کا بلوچستان میں بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ
جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بلوچستان میں بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جے یو آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی حکومت میں شامل ہونا انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا، قومی اسمبلی سمیت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔
ذرائع کے مطابق پورے ملک میں بھرپور اپوزیشن کا کردار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی اور پی پی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطہ کیا ہے۔
جے یو آئی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جے یو آئی نے تمام سیاسی قوتوں کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابات غیر منصفانہ ہوئے ہیں، جے یو آئی ملک میں دوبارہ عام انتخابات کا کے انعقاد کی خواہاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
