Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد قیصر اور محمود اچکزئی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف ملکر جدوجہد کرنے پر اتفاق

Now Reading:

اسد قیصر اور محمود اچکزئی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف ملکر جدوجہد کرنے پر اتفاق

اسد قیصر اور محمود اچکزئی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف ملکر جدوجہد کرنے پر اتفاق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں الیکشن دھاندلی کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق ہوا۔

پی ٹی آئی سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال سمیت حالیہ الیکشن میں تاریخی دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے حوالے سے امور پر تفصیلی بحث ہوئی۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 76 سال سے ہماری بد کاریوں اور ناروا سلوک کے باعث آج ملک کی یہ صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے بد ترین بحران میں مبتلا ہے ہم بار بار سب سے کہتے رہے کہ ایک گول میز کانفرنس بلائیں جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود ہوں۔

Advertisement

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ افسوس ہم انتخابات سے قبل یہ کہتے رہے مگر غریب ملا کی اذاں پر کون روزہ توڑتا ہے وہی ہوا، جو آئین کا احترام کرتا ہے اس کو سیلوٹ کرتے ہیں جو نہیں کرتا وہ مردہ باد۔

دوسری جانب اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں جس طرح دھاندلی ہوئی اس پر جو آواز محمود اچکزئی نے اٹھائی وہ لائق تحسین ہے، ہم چاہتے ہیں جس کو ووٹ ملا ہے وہی حق حکمرانی کا حق ادا کرے جس طرح سے ہارے ہوئے لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھ رہے ہیں اس کی اخلاقی و قانونی گنجائش نہیں ہے۔

اسد قیصر نے مریم نواز پر بھی خوب تنقید کی اور کہاکہ پنجاب میں ایک خاتون وزیراعلیٰ بن رہی ہے اس کی اخلاقی یا قانونی حیثیت کیا ہے ہماری 180 نشستیں وفاق میں بنتی ہیں، ہم پاور کوریڈورز اور نواز شریف کو کہتے ہیں ووٹ کو عزت دیں۔

مزید برآں پی ٹی آئی کے بیرسٹر سیف نے کہا کہ انتخابات پر سیاسی جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں الیکشن کو جس شفاف انداز میں ہونا چاہیے تھا نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جیت کو فارم 47 سے شکست میں بدلا گیاآئندہ ون پوائنٹ ایجنڈا انتخابی دھاندلی کے خلاف مل کر لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر