
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے چھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ آج (پیر) کو ہو رہی ہے، تاہم پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔
متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پاک فوج کے دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس معاملے میں عوام کے لیے سازگار ماحول کو مربوط اور یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ 8 فروری کے روز این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث 6 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔
8 فروری کو اس حلقے میں ہونے والی پولنگ میں آزاد امیدوار داور کنڈی نے 63 ہزار556 اور اسعد محمود نے 62 ہزار 730 ووٹ حاصل کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News