Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن حکام کو سینیٹ میں بلایا جائے، سینیٹر علی ظفر کا مطالبہ

Now Reading:

الیکشن کمیشن حکام کو سینیٹ میں بلایا جائے، سینیٹر علی ظفر کا مطالبہ

الیکشن کمیشن حکام کو سینیٹ میں بلایا جائے، سینیٹر علی ظفر کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام کو سینیٹ میں بلایا جائے اور جو مینڈیٹ چوری کیا اس کا پوچھا جائے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ اجلاس میں  انتجابات 2024 پر نکتہ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت کو حدف بنایا گیا، لوگوں کو ہراساں کیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی کو الیکشن مہم کے دوران ایک بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا، پی ٹی آئی کا نشان لیا گیا تاکہ عوام ووٹ نہ دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جو کچھ بھی ہوا عوام نے ایک صاف فیصلہ دے دیا ہے، کوئی مانے یا نہ مانے عوام نے فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں دیا، انتحابات میں نوجوان نے ثابت کیا وہ ایک امید کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن والے دن لوگوں کو خوف وہراس کیا گیا تاکہ عوام باہر نہ آئے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کمپین نہیں چلانے دی گئی گرفتاریاں کی گئیں، الیکشن سے چند دن پہلے ہم سے ہمارا انتحابی نشان لیا گیا۔

علی ظفر نے کہا کہ انتخابات سے ایک ہفتے پہلے ایک اور وار کیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کو بغیر ٹرائل کے سزادی گئی، انکے وکیلوں کو بند کر دیا گیا اور عدالت میں اپنے وکیل دیے، ان کو جرح کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ ٹرائل کا الٹا اثر ہوا اور لوگوں نے بھرپور الیکشن میں حصہ لیا، عوام ایک انقلاب لے کر آئے، جب پری پول دھاندلی ناکام ہوئی تو پوسٹ پول دیکھنے میں آئی، ووٹ تبدیل کر کے ہارنے والے امیدواروں کو جتوایا گیا، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آگے دیکھنے کی ضرورت ہے مگر یہ اتنی آسان بات نہیں ہے، جس کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اس کو آنے دیں، آج ہی قرارداد پیش کریں الیکشن کمیشن کو کہیں کہ چوری کردہ مینڈیٹ واپس کریں۔

بعدازاں دوران اجلاس سینیٹر علی ظفر کی جانب سے سینٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی قراداد سینٹ میں پیش کی گئی۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اعجاز چوہدری کو سینٹ اجلاس میں شامل ہونے دیا جائے، یہ آکری اجلاس ہے ہم اس کے پرڈکشن آرڈر کا مطالبہ کرتے ہیں، قرارداد پر 24 سینیٹرز نے دستخط کیا ہے، جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ اس قرارداد کو جمع کر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر