
قومی اسمبلی میں ہماری 180 نشستیں ہیں، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہماری 180 نشستیں ہیں۔
بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد حکومت کی تشکیل پر بات ہوتی ہے مگر بد قسمتی سے ابھی تک الیکشن کمیشن نے نتائج جاری نہیں کیے، پی ٹی آئی نے بر وقت اور آئین کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشنز کے لیے بہت کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہماری 180 نشستیں ہیں، کے پی کے میں 42، پنجاب میں 115، سندھ میں 16 اور بلوچستان میں 4 نشستیں ہیں، سندھ میں ایک نشست بھی نہیں دی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارم 45 صرف پی ٹی آئی کو نہیں تمام جماعتوں کو ملا ہے، ریٹرننگ افسر کی ذمے داری ہے کہ فارم 45 کے مطابق فارم 47 بنائے، پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری جماعت کو ریلیوں اور ورکرز کنوشن کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں انتخابی نشان بلا ملا اور نہ انتخابی مہم چلانے دی گئی، ہمارے ورکرز اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیےگئے، پی ٹی آئی کو آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کی کوشش کی ہے، عوام 8 فروری کو بڑی تعداد میں نکلے اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News