
بلوچستان میں حکومت سازی؛ جمعیت علماء اسلام نے اہم فیصلہ کرلیا
کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے اہم فیصلہ کر لیا۔
وزارت اعلیٰ کے لئے جمعیت علماء اسلام نے اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا۔
حکومت سازی کے لئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے عوامی کے رابطے جاری ہیں۔
جے یو آئی کے ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے بھی امیدوار میدان میں لائیں گے۔
جمعیت علماء اسلام اور دیگر سیاسی جماعتوں کی کوئٹہ میں آج بیٹھک ہوگی جبکہ وزارت اعلیٰ کے لئے امیدوار جمعیت علماء اسلام سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News