
اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کا انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار
بی این پی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کر کے حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سردار اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان الیکشن نتائج میں دھاندلی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر متفق ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفون پر رابطے کے دوران اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے نتائج پر تحفظات کا بھی اظہار کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دوران گفتگو انہوں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا اور کہا کہ جے یو آئی اور بی این پی مینگل مل کر سیاسی لائحہ عمل پر چلیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News