Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، عمر ایوب

Now Reading:

عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، عمر ایوب
عمر ایوب

عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، عمر ایوب

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اینٹی دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے احکامات موجود ہیں، عدالتی احکامات میں آج کے دن بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت موجود ہے، ڈیڑھ گھنٹے سے ہم یہاں عدالتی احکامات لے کر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ پاکستان میں رول آف لاء کو یقینی بنایا جائے، جیل انتظامیہ عدالتی احکامات کو ماننے سے انکاری ہیں، ہم کس عدالت کے پاس جائیں، کیا ہم اپنے لیڈر سے ملاقات کے لیے انٹرنیشنل کورٹ کے اندر جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے قومی اسمبلی میں وزرات عظمی کا امیدوار نامزد کیا ہے، ملاقات کرنا میرا قانون حق ہے اور مجھے اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ ہم کہاں جائیں، میں احکامات لے کر واپس عدالت جارہا ہوں، محسن نقوی، ڈاکٹر عثمان، آئی جی جیل خانہ جات اور وزیراعظم کس چیز سے خائف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زمبابوے کو رواں سال کے آخر تک پہلے سپر مشاق طیارے کی فراہمی متوقع
’’سگریٹ، دیگرغیرضروری اشیا پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئےضروری ہے‘‘
بول نیوزنےرواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کرلیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی
سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر