Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹانک میں فائرنگ کے باعث پولنگ روک دی گئی

Now Reading:

ٹانک میں فائرنگ کے باعث پولنگ روک دی گئی

ٹانک میں فائرنگ کے باعث پولنگ روک دی گئی

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں فائرنگ کے باعث پولنگ روک دی گئی ہے۔

ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم میں پولنگ عملے پر فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں کتنے افراد شہید ہوئے اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ٹانک میں مختلف پولنگ اسٹیشنر پر عملہ اور سامان کی ترسیل نہ ہو سکنے کی بھی اطلاعات ہیں، عملے اور سامان کی ترسیل نہ ہونے کے باعث پولنگ شروع نہ ہو سکی ہے۔

دو روز قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودھوان پردہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

نامعلوم ملزمان نے رات گئے بھاری ہتھیاروں سے تھانہ چودھوان پر حملہ کیا، تاہم پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

حملے میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

Advertisement

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار  سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر