Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

“حالات مکمل قابو میں ہیں، امید ہے انتخابات اچھے ماحول میں ہوں گے”

Now Reading:

“حالات مکمل قابو میں ہیں، امید ہے انتخابات اچھے ماحول میں ہوں گے”

“حالات مکمل قابو میں ہیں، امید ہے انتخابات اچھے ماحول میں ہوں گے”

سندھ کے نگران وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا ہے کہ حالات مکمل قابو میں ہیں، امید ہے انتخابات اچھے ماحول میں پرامن ہوں گے۔

حارث نواز نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں سے اپیل ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، ووٹرز پولنگ اسٹیشنز میں جا کر اپنا حق استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کیلئے پولیس ہر پولنگ اسٹیشن پر موجود ہوگی، الیکشن کے دوران نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4، حساس میں 5 اور انتہائی حساس میں 6 اہلکار ہوں گے۔

نگران وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ پولنگ کے بعد امید ہے کہ رات 2 بجے تک الیکشن کے نتائج آجائیں گے۔

واضھح رہے کہ الیکشن 2024 کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، کراچی میں کئی حلقوں پر کانٹے دار مقابلے دیکھے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

عام انتخابات میں کراچی کے 90 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، تاہم این اے کی 22 اور پی ایس کی 47 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

قومی وصوبائی نشستوں کے لئے 1995 امیدوار میدان ہیں، ووٹرز کے لحاظ سے کراچی کا سب سے چھوٹا حلقہ این اے 244 ہے، اس میں ایک لاکھ 55 ہزار 824 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس کی کل آبادی 9 لاکھ 44 ہزار 27 ہے۔

ووٹرز کے لحاظ سے کراچی کا این اے 248 سب سے بڑا حلقہ قرار دیا گیا ہے، اس حلقے میں 5 لاکھ 93 ہزار 673 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس کی کل آبادی 9 لاکھ 78 ہزار 169 ہے۔

اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس رینجرز اور آرمی کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

سندھ بھر میں 2 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، تاہم 19008 پولنگ اسٹیشن سندھ میں قائم کیے گئے ہیں جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

Advertisement

ووٹ ڈالنے کے لیے اصل شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ شناختی کارڈ کی کاپی ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول نہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جاسکتا ہے جبکہ شناختی کارڈ کےعلاوہ پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر