Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا مقابلہ کسی مخالف سے نہیں، کارکردگی سے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

میرا مقابلہ کسی مخالف سے نہیں، کارکردگی سے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

کسی کیخلاف انتقام کی خواہش نہیں، سب کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے لئے ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئیں۔

مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو کر تاریخ رقم کر دی۔

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے اسمبلی کے پہلے خطاب میں کہاکہ میرے دل میں کسی کے لیے انتقام کی خواہش نہیں ہے، جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ان کی بھی وزیراعلیٰ ہوں، سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف، شہباز شریف،  پارٹی قیادت، کارکنوں اور ووٹ دینے والی تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،اپوزیشن آج ایوان میں ہوتی اور جمہوری عمل کا حصہ بنتی، شور شرابا کرتی تو مجھے خوشی ہوتی، میں ان سب کی بھی وزیراعلیٰ ہوں جنہوں نے ووٹ نہیں دیا، اپوزیشن سے کہتی ہوں کہ میرے دروازے ان کے لیے بھی کھلے رہیں گے کیونکہ میں ان کی بھی وزیراعلیٰ ہوں۔

Advertisement

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جن امتحانات سے گزر کر یہاں تک پہنچی ہوں اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، ایسا وقت بھی دیکھا جب ہر چیز ہمارے خلاف تھی، جب آپ انتقام کا نشانہ بن کر کسی عہدے پر پہنچتے ہیں تو تاثر ہوتا ہے کہ آپ بھی انتقام کا بدلہ لیں گے لیکن میرے دل میں کسی سے انتقام لینے کی خواہش نہیں ہے، مجھے ظلم اور انتقام کا نشانہ بنانے والوں کی شکر گزار ہوں، سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں، میرا وزیراعلیٰ بننا ہر پاکستانی خاتون کے لیے ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے ان کیلئے بھی اسی طرح کھلے جس طرح میرے جماعت کے لوگوں کیلئے کھلے ہیں، جناب اسپیکر میں محمد نوازشریف ، محمد شہبازشریف اور اپنی پوری جماعت کا، اپنے ایک ایم رکن اسمبلی کا ، ایک ایک کارکن کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، انہوں نے نہ صرف مجھے اس منصب کیلئے نامزد کیا اور میرا ساتھ دیا ۔

مریم نواز نے کہاکہ اس کے ساتھ میں پیپلز پارٹی ، آئی پی پی ، ق لیگ اور ضیاء لیگ کا شکر یہ ادا کرتی ہوں، آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ جتنی وزیراعلیٰ میں ن لیگ کیلئے اتنی ہی اتحادیو ں کیلئے بھی ہوں، آپ کے ساتھ مل کر ٹیم کی طرح کام کر نا چاہتی ہوں ۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس منصب کیلئے مجھے نامزد کیا اور ہر سیاسی کارکن جو جدوجہد سے گزر کر کسی مقام تک پہنچتا ہے ، میرا یہاں پہنچنا اس سیاسی کارکن کی خدمات کا اعتراف ہے ۔اپنا یہ اعزاز جو آج تاریخ بنی ہے ، اگر مجھے مائنس بھی کر دیں تو یہ ہر پاکستان کی بیٹی اور ماں کا اعزاہے کہ کرسی پر پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کھڑی ہے اور امید کرتی ہوں کہ یہ سلسلہ میرے بعد بھی چلتا رہے اور میرے بعد کوئی اور خاتون میری جگہ لے۔

مریم نواز نے کہاکہ کسی خاتون کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے ،ل پولیس افسر نے ایک خاتون کی جان بچائی،شاباش دیتی ہوں ،خواتین کیلئے ایک بہتر اور محفوظ پنجاب بنانا چاہتی ہوں ،خواتین کیلئے خصوصی ہیلپ لائن مختص کریں گے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں آج سے مفت ادویات فراہم کریں گے ،پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس شروع کرنے جارہےہیں ، پنجاب کےہر ڈسٹرکٹ میں اسپتال ہوتاکہ دوسرے شہرنہ جاناپڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے اسکول سے باہر نہ ہو، دانش اسکول شہباز شریف کا بہترین منصوبہ تھا ، پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں اسپیشل ایجوکیشن کا ادارہ بنےگا۔

مریم نواز نے کہاکہ 60 ہزار سےکم آمدن والےلوگ مستحقین ہیں ان کی مدد ہم پرفرض ہے ، سستے رمضان بازار لگائیں گے اس پر بھی کام شروع ہوگا،آج سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس شروع کررہی ہوں ، چاہتی ہوں مقررکردہ نرخ سےایک روپیہ بھی عوام سے نہ لیاجائے،رمضان پیکج سے گھروں میں سامان پہنچائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ آج سے پہلے میری شناخت ایک کارکن کے طور پر تھی ،میرے لیے سب قابل احترام ہیں، امید ہےسیاسی تفریق سےبالاترہوکر ملکر عوام کی خدمت کرینگے ، صرف ن لیگ کی نہیں پنجاب کےعوام کی وزیراعلیٰ ہوں ، میرا مقابلہ کسی مخالف سے نہیں، کارکردگی سے ہے ،حلف کے بعد آج سے اپنے منشور پر عملدرآمد ہوگا ،مریم نواز
عوام کے ساتھ وقت گزارا،انکے مسائل حل کیلئے آج سےکام ہوگا ، میرا وژن ہے پنجاب کو بزنس کا حب بنائیں ، حکومت کا کام پالیسی بنانا،سازگار ماحول دینا ہے ،جس کرسی پر ہوں یہ بہت بڑی ذمےداری مجھ پرہے ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر