Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا وہ گاؤں جہاں خواتین نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا

Now Reading:

پاکستان کا وہ گاؤں جہاں خواتین نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا

پاکستان کا وہ گاؤں جہاں خواتین نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا

پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔

اس سال انتخابات میں سرگودھا کے قصبہ للیانی میں پہلی مرتبہ خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اس علاقے میں سال 2013 اور 2018 میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا تھا، ماضی میں پنچائیت نے خواتین کو ووٹ دینے سے روک دیا تھا۔

آج تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ للیانی میں خواتین این اے 83 اور پی پی 73 میں ووٹ کاسٹ کررہی ہیں۔

عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موبائل فون سروس کو دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔امن و امان قائم رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

موبائل فون سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کی 8300 کی موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی ہے جس سے ووٹرز پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرنے سے محروم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر