
بلوچستان اور خیبرپختونخو اسمبلی، غیرحتمی وغیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری
بلوچستان اور خیبرپختونخو اسمبلی کے غیرحتمی وغیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی 11، ن لیگ اور جے یو آئی نے 10،10 حاصل کرلیں جبکہ آزاد امیدوار 6، بی اے پی 4، نیشنل پارٹی 3، اے این پی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
اس کے علاوہ حق دو تحریک بلوچستان اور جماعت اسلامی 1-1 نشست پر کامیاب ہوئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 میں سے 112 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں، اس میں اب تک آزاد امیدوار 90 پر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ ن 5 اور پی پی 4 نشستوں پر کامیاب رہی۔
علاوہ ازیں جے یو آئی 7، جماعت اسلامی 3، پی ٹی آئی پی 2 اور اے این پی 1 نشست پر کامیاب رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News