Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن 2024،”انتخابی عمل میں گڑبڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی”

Now Reading:

الیکشن 2024،”انتخابی عمل میں گڑبڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی”

الیکشن 2024،”انتخابی عمل میں گڑبڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی”

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

الیکشن 2024ء کے پیش نظر آئی جی عثمان انور نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے الحمدللہ پنجاب پولیس تیار ہے، پاکستان کے تمام قومی ادارے پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے یا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام لا انفورسمنٹ ایجنسیز، آرمڈ و سول آرمڈ فورسز مل کر الیکشن کمیشن کی قیادت میں الیکشن کروانے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کا خطرہ موجود رہتا ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی قطعی اجازت نہیں۔

Advertisement

عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے این آر ٹی سی کے ساتھ مل کے انتہائی حساس اور حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمرے نصب کر دیے ہیں، انتخابی میٹریل والی جگہوں پر سیکیورٹی فورس کے ساتھ ساتھ یہ سی سی ٹی وی کیمرے مانیٹرنگ کیلئے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز کی وائرلیس سسٹم کی متبادل جدید ٹیکنالوجی سے لیس لوکیشن اور مانیٹرنگ کی ایپ بھی تمام پولیس افسران کے پاس موجود ہے، جیسے ہم نے تھانوں کی انوائرمنٹ محفوظ اور خوبصورت بنائی، الیکشن کے لئے مکمل محفوظ ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

Advertisement

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ فیئر اینڈ فری الیکشن کے بعد ایک  منتخب جمہوری حکومت ملک کو آگے لے کر چلے گی، پنجاب پولیس دیگر قومی اداروں کے ساتھ مل کر الیکشن کے دوران امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو شیڈول ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر