Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا الیکشن کو متنازعہ بنانے کا نیا ہتھکنڈہ بے نقاب

Now Reading:

پی ٹی آئی کا الیکشن کو متنازعہ بنانے کا نیا ہتھکنڈہ بے نقاب

پی ٹی آئی کا الیکشن کو متنازعہ بنانے کا نیا ہتھکنڈہ بے نقاب

شکست کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الیکشن کو متنازعہ بنانے کا نیا ہتھکنڈہ بے نقاب ہو گیا۔

پی ٹی آئی سے وابستہ امیدوار کی اپنے پولنگ ایجنٹس کو ہدایات کی آڈیو سامنے آ گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی رضا خان خاکوانی اور عبدالغفار کی مبینہ آڈیو کال سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہے۔

مبینہ آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ جیت گئے تو ٹھیک، ہار گئے تو الیکشن کو متنازعہ بنا دو۔

امیدوار علی رضا خاکوانی نے آڈیو میں کہا کہ گنتی میں دیکھو، ہار گئے ہیں تو فارم 45 پر اپنے دستخط غلط کر دینا، جس پر پولنگ ایجنٹ نے کہا کہ جی سر، ایسا ہی کروں گا۔

پی پی 236 وہاڑی سے پی ٹی آئی کے امیدوار نے دعویٰ کیا ہے کہ ریٹرنگ و پریذائیڈنگ بھی غلط دستخط کر دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

Advertisement

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار  سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ شفاف پولنگ کے لیے مختلف شہروں میں مانیٹرنگ سیلز قائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر