واضح رہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریب حلف برداری کل شام گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔
مراد علی شاہ تیسری بار سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب
سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے لئے ہونے والے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے نامزد سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ منتخب کردیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے مراد علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔
مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے ہیں، تاہم مراد علی شاہ 112 ووٹ حاصل کر کے وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے علی خورشیدی 36 ووٹ حاصل کر سکے۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی نادر مگسی نے حلف اٹھایا جبکہ اسپیکر اویس قادر شاہ نے ان سے حلف لیا۔
سندھ اسمبلی میں نادر مگسی کے حلف اٹھانے کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 112 ہوگئی جبکہ ایم کیو ایم ارکان کی کل تعداد 36، سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی کل تعداد 9 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن اسمبلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
