
پاکستان اور ترکمانستان کا تاپی منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف کی نگران وزیر توانائی محمد علی سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تاپی منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات ترکمانستان کے سفیر اور نگران وزیر توانائی نے تاپی منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ملکی ضروریات پورا کرنے کے لئے پاکستان پائپ گیس پر توجہ دے رہا ہے۔
اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر نے نگران وزیر توانائی محمد علی کو پیرس میں منعقد ہونے والے ترکمانستان کے روڈ شو میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News