Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی اقتدار میں آکر آئی ایم ایف کو الوداع کہے گی، سراج الحق

Now Reading:

جماعت اسلامی اقتدار میں آکر آئی ایم ایف کو الوداع کہے گی، سراج الحق
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر آئی ایم ایف کو الوداع کہے گی۔

سراج الحق نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام کو اپنا حق چاہیے تو 8 فروری کو ترازو پر مہر لگانا ہو گی، الیکشن میں جماعت اسلامی کی جیت عوام کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی آزادی کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے، حکمرانوں نے کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں ان کا علاج ہو۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ قرضوں کی یلغار نے ملک و قوم کی آزادی کو سلب کردیا، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر آئی ایم ایف کو الوداع کہے گی، ہم دولت کی منصفانہ تقسیم یقینی بناکر سود کا خاتمہ کریں گے۔

اس سے قبل حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو خود لیاری سے الیکشن لڑنے کے قابل نہیں، کراچی میں آپ کا مینڈیٹ ہے تو الیکشن لڑنے سے کیوں ڈرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بھی ووٹ اور سیٹ جعلی اضافی نہیں چاہیے، کسی کو جعلی ایک ووٹ کا اضافہ بھی نہیں کرنے دیں گے، کوئی بھی جماعت کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے تیار نہیں، کراچی میں جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے قبضہ کر کے میئر بنایا ہے، ہم نے بلدیاتی انتخاب سے بہت کچھ سیکھا ہے، نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے، آج جلسے میں نوجوانوں کو لائحہ عمل دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر