الیکشن کی سیکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات حتمی شکل پاگئے
الیکشن 2024 کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتظامات حتمی شکل پاگئے۔
عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کے اقدامات ترجیہی بنیادوں پر کر لیے، ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور فوج کی تعیناتی شروع ہوگئی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دستے تمام اضلاع میں پہنچ گئے۔
عام انتخابات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ بھی جاری ہیں، مشترکہ فلیگ مارچ میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں سمیت فرنٹیئر کور، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے منتظمین نے حصہ لیا۔
پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی فلیگ مارچ کیا جبکہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جہلم میں بھی فلیگ مارچ کیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پنڈ دادن خان اور تلہ گنگ میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا جبکہ حب میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا جو باب بلوچستان سے شروع ہوا۔
پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی کیلئے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
