
علماء و مشائخ کا سیاسی ومذہبی جماعتوں سے میثاق پاکستان کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: علماء و مشائخ نے سیاسی ومذہبی جماعتوں سے میثاق پاکستان کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں میثاق پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک نے ملکر پیغام پاکستان کی قومی دستاویز سامنے لائیں، پیغام پاکستان سے بہت بہتری آئی ہے، آج میثاق پاکستان کی ضرورت ہے، مذہبی قائدین نے پیغام پاکستان دیا سیاسی قیادت میثاق پاکستان دے، تمام مذہبی و سیاسی قیادت میثاق پاکستان کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے پچیس سال کے لئے میثاق پاکستان کیا جائے، میثاق پاکستان میں خارجہ پالیسی معیشت جمہوریت سمیت سب اہم ایشوز شامل ہونے چاہیئں، عدلیہ و مسلح افواج کی بھی ضرورت ہوتو انہیں بھی میثاق پاکستان میں شامل کیا جائے، ایس آئی ایف سی کو مضبوط کیا جائے، ایس آئی ایف سی سے دوست ممالک بہت خوش ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ملک میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہوا، 8 فروری کو مختلف سیاسی جماعتوں کو عوام نے مینڈیٹ دیا، الیکشن ہوچکے ہیں اب آگے بڑھیں، بدقسمتی سے یہاں کوئی بھی الیکشن ہو ہارنے والا نتیجہ تسلیم نہیں کرتا، اس سال خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور نگران حکومت نے پرامن انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن و عدلیہ الیکشن کے حوالے سے جن کے بھی تحفظات ہیں وہ دور کریں، جن جماعتوں کو الیکشن پر تحفظات ہیں وہ تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں، الیکشن دھاندلی کے خلاف جو درخواستیں آرہی ہیں ان پر جلد فیصلے کیے جائیں۔
چیئرمین علمائے کونسل نے کہا کہ جب ڈالر چینی مافیا وغیرہ کے خلاف کریک ڈاون ہوا تو حج سمیت بہت کچھ سستا ہوا، پی پی پی اور مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے ملکر حکومت بنانے کا اعلان کرکے بہتر اقدام کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نامزد وزیر اعظم شہبازشریف ماضی کو ایک طرف رکھ کر تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو میثاق پاکستان کی دعوت دیں، افواج پاکستان،عدلیہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ایک میز پر بیٹھیں، جن جماعتوں کو شکوک وشبہات ہیں انہیں آئین وقانون کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔
علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سالانہ پیغام پاکستان کانفرنس جلد کنونشن سینٹر میں ہوگی، پیغام اسلام کانفرنس میں امام کعبہ سمیت تمام مذاہب کی قیادت شرکت کرے گی۔
بعدازاں چیئرمین علمائے کونسل طاہر اشرفی نے میثاق پاکستان کنونشن کے بعد پیش کیا جس میں علماء و مشائخ نے سیاسی ومذہبی جماعتوں سے میثاق پاکستان کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News