ہم نے ظلم برداشت کیے لیکن اپنا راستہ نہیں بدلا ، خواجہ سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے ظلم برداشت کیے لیکن اپنا راستہ نہیں بدلا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ظلم برداشت کیے لیکن اپنا راستہ نہیں بدلا، انتخابات گزر گئے اب حکومت سازی کا عمل چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں حلقوں کا آڈٹ کیوں نہیں کروایا گیا؟ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بانی پی ٹی آئی بھی یہاں سے ہار چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس جماعت کی حکومت نہیں بنی وہ کہتی ہے دھاندلی ہوگئی، قانونی پلیٹ فارم کے بجائے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
