
کراچی کے علاقے کورنگی میں مسلح افراد کی جانب سے الیکشن بکیں چھین لی گئی
کراچی کے علاقے کورنگی میں 20 سے 25 مسلح افراد نے پولینگ اسٹیشن میں گھس کر الیکشن بکیں چھننے کی کوشش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران 20 سے 25 مسلح افراد پولینگ اسٹیشن میں گھس گئے اور بد تمیزی کرنے لگے اور ساتھ ہی دھمکیاں دینے لگے اوروہاں پر موجود پریذائیڈنگ افسر اور دیگر عملے سے الیکشن بکیں چھین لی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 12 کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ان انتخابات میں ملک کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے جن میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار ہیں۔
ملک بھر میں 90 ہزار 675 میں سے 46 ہزار 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس و انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News