
مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ؛ پنجاب اسمبلی میں 366 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن
اسلام آباد: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں 366 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی۔
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے 139 نشستیں جیتیں، 21 آزاد شامل ہوئے، خواتین کی 57 اقلیتوں کی 7 نشستیں ملیں۔
اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 106 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 16 ہو گئی، پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں جیتیں جن میں 1 آزاد شامل ہوا، خواتین کی 4 اور اقلیتوں کی 1 نشست ملی۔
پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ارکان کی تعداد 11 ہوگئی، انہوں نے 8 نشستیں جیتیں جبکہ 3 خواتین کی نشستیں ملیں۔
آئی پی پی کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 6 ہوگئی جس میں انہوں نے 1 نشست جیتی، 3 آزاد شامل ہوئے اور خواتین کی دو نشستیں ملیں۔
علاوہ ازیں ٹی ایل پی، مسلم لیگ ضیا اور ایم ڈبلیو ایم کی پنجاب اسمبلی میں ایک ایک نشست ملی۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں الیکشن نہیں ہوا اور 4 حلقوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے روک رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News