وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے باقی کان کنوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایسے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے لیے دعا کی اور کہا کہ حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ منگل کو ہرنائی کے علاقے زر الو میں واقع نیر جلات خان کول مائن نیں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس سے کوئلہ کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔
اس موقع پر چیف انسپیکٹرمائنز عبدالغنی شاہوانی نے کہا کہ ہرنائی میں کوئلہ کاکنوں کو نکالنے کے لیے آپریشن مکمل ہو گیا، کان سے 8 کانکنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ کوئلہ کان سے اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
چیف انسپیکٹرمائنز عبدالغنی شاہوانی نے مزید کہا کہ 12 لاشیں نکالی جاچکی ہیں 8 جبکہ کانکنوں کو زندہ بچالیا گیا، کان حادثہ میں مرنے والے تمام کانکنوں کا تعلق پشین سے ہے، تمام کانکنوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
