Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ہٹ دھرمی سارک تنظیم کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

بھارتی ہٹ دھرمی سارک تنظیم کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی ہٹ دھرمی سارک تنظیم کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی ہٹ دھرمی سارک تنظیم کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، غزہ میں ماہ صیام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتےہیں ، رمضان کی آمد کےموقع پرفلسطینیوں پرپابندیوں کےخاتمےکےحامی ہیں ، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سفارتی وسیاسی امدادجاری رکھےگا، مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت پر مظالم بند کئے جائیں ، غزہ کے متاثرین کوفوری امداداورطبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سےوزیراعظم شہباز شریف  کو مبارکباد کی ٹویٹ دیگر ممالک کےتہنیتی پیغامات کی طرح موصول ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ کی تشکیل ہو رہی ہے ، کابینہ بننے کے بعد نئی حکومت خارجہ پالیسی بنائے گی ۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ  بھارت سمیت تمام ہمسایوں کےساتھ برابری عزت و احترام کی بنیاد پر قائم کرنے کے خواہاں ہیں ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا تدارک کرکے مسئلہ کشمیر حل کرے تو بات چیت شروع کی جاسکتی ہے، پاک بھارت تنازعہ یا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کسی بھی دوست ملک سے ثالثی کا خیر مقدم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سارک میں ایک ہی رکن ملک ہے جو تنظیم کو آگے نہیں بڑھنے دے رہا ، بھارت نے سال 2016 میں پاکستان میں سارک کا اجلاس رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی بھارت واحد ملک ہے جو علاقائی تعاون کی راہ میں رکاوٹ ہے ،بھارتی ہٹ دھرمی سارک تنظیم کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،بھارت نے سارک اور علاقائی رابطوں کو مفلوج کردیا ہے ،دو ہزار سولہ کے بعد سارک سربراہ کانفرس منعقد نہیں ہوسکی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر