
ڈی جی رینجرز سندھ کی شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
کراچی: ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
رینجرز حکام نے بتایا کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص نے شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی قربانی سنہری حروف میں لکھی جائے گی، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
انہوں ںے مزید کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ملک کی حفاظت کے لیے ایک بیٹا قربان کیا ہے مٹی کا فرض ادا کرنے کے لیے اور بیٹے بھی تیار ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: میرعلی میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News