ان کے بچے انہیں جیتا ہوا نہیں مانتے، بیرسٹرگوہر
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ان کےفیملی ممبرزاور بچےبھی نہیں مانتے کہ یہ جیتے ہوئےہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ اسپیکرصاحب آپ اس ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں نہ کہ کسی پارٹی کےہیں،اس وقت ہاؤس میں ہمارے 23 ممبران نہیں ہیں،آئین کےمطابق اسپیکرالیکشن کیلئےممبران کی تعدادپوری ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان نامکمل ہے، ایوان میں ہماری خواتین کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں ہیں، عالیہ حمزہ کا لسٹ میں نام ہے پر وہ نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گھس بیٹھیے کیسے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ الیکشن نتائج نامکمل ہیں یہ ایوان کیسے چلایا جاسکتا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ اصل مینڈیٹ کا حق دار قیدی نمر 804 ہے ایوان سے باہر رکھا جارہا ہے، ہماری خواتین ارکان عالیہ حمزہ، ڈاکٹر یاسمین اور دیگر کو جیلوں میں رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ یہاں آکر جعلی مینڈیٹ سے ایوان میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہاں ہاؤس آر او کی مرضی سے نہیں چل سکتا کہ فارم 47 کے مطابق چلایا جائے، یہاں فارم 47 والے اجنبی بیٹھے ہیں انہیں ایوان سے نکالا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
