
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا ہے، سینیٹ انتخابات تین اپریل کو کروانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سینیٹ الیکشن کے شیڈول کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر اور ممبران دیں گے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتخابات کیلئے پولنگ قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب سے 12،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہوگا جبکہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔
اس کے علاوہ سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ پنجاب،سندھ کے 12،12 جبکہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ خیبرپختوانخوا و بلوچستان کے 11،11 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز مدت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی چار سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News