بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل، الرٹ جاری
بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
وادی کوئٹہ وگردنواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
بارشوں سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی ہے، بارشوں سے دالبندین میں سیلابی صورتحال ہے، سیلابی ریلے کے باعث کوئٹہ دالبندین قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ذرائع کے مطابق دالبندین میں شدید بارش سے کچے مکانوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
