
شزا فاطمہ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر
اسلام آباد: شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے شزا فاطمہ کو وزیر مملکت برائے آئی ٹی کا قلمدان سونپ دیا۔
اس حوالے سے سیکریٹری وزیر اعظم اسد رحمٰن گیلانی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شزا فاطمہ خواجہ آئی ٹی کی وزیر مملکت ہوں گی۔
شزا فاطمہ خواجہ کون ہیں؟
شزا فاطمہ پاکستان میں خواجہ محمد نعیم کے گھر پیدا ہوئیں، انہوں نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی تعلیم مکمل کی ہے اور یہ ڈگری انہوں نے یونیورسٹی آف وارک سے حاصل کی جبکہ 2006ء سے 2010ء تک شزا فاطمہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں پڑھایا۔
شزا فاطمہ 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ اکتوبر 2017ء میں شزا فاطمہ وفاقی پارلیمانی سکریٹری برائے تجارت اور ٹیکسٹائل کے عہدے پر فائز ہوئیں۔
شزا فاطمہ 2018ء کے عام انتخابات سندھ سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن دوبارہ منتخب ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News