Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی سے ایرانی سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی سے ایرانی سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسپیکر قومی اسمبلی سے ایرانی سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایرانی سفیر کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ، دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین قریبی رابطوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، پارلیمانی رابطے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم اہم کردار ادا کریں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن   پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے تمام متعلقہ مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Advertisement

اسپیکر نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کو جغرافیائی محلِ وقوع کی بدولت علاقائی اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے منفرد مقام حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک-ایران سرحد کی دونوں جانب بسنے والے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کی عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدام نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں موجود مواقعوں سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔

 ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہے، ایرانی صدر کے متوقع دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں اقتصادی شعبے سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر