Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Now Reading:

شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: شہباز شریف نے بطور وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

شہباز شریف کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہباز شریف سے بطور وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

Advertisement

شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب

Advertisement

 اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش

وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف بھی کروایا گیا جبکہ شہباز شریف سے نگران وزیراعظم کے منصب سے سبکدوش ہونے والے انوارالحق کاکڑ کی ملاقات بھی ہوئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے، قومی اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف نے 201 اراکین کی حمایت حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو اپنی پارٹی کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی ووٹ دینے کی ہامی بھری تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر